Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیوزی لینڈ ، پاکستان اور بنگلہ دیش سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈو ل جاری

لاہور (زمل خان) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈو ل جاری کر دیاہے ۔
شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز کرائسٹ چرچ میں7سے14اکتوبر تک کھیلی جائے گی ۔ پاکستانی ٹیم سیریز کا حصہ بننے کیلئے 4اکتوبر کو کرائسٹ چرچ کیلئے روانہ ہو گی ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا۔8 اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کریگی۔اس کے بعد بابر اعظم الیون کا11اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
13اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی ۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.