Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمالی وزیرستان میں شہید صوبیدار منیر حسین پارا چنار میں سپرد خاک

پارا چنار(نمائندہ خصوص) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں شہید صوبیدار منیر حسین کو پاراچنار میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید ، 7 دہشتگرد ہلاک
شہید کا جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے پاراچنار پہنچایا گیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو بائی پاس قبرستان میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔72بلوچ کے کرنل حماد خان اور ایف سی حکام نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔
اس موقع پر شہید کے فرزند مزمل حسین کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی خاطر والد کی شہادت باعث افتخار ہے ۔ آئندہ بھی کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ صوبیدار منیر حسین دو روز قبل شمالی وزیرستان میں سی سی کے مقام پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.