Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضلع مہمند میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف سرکاری اساتذہ سراپا احتجاج

مہمند(نمائندہ خصوصی) ضلع مہمند میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف سرکاری اساتذہ سراپا احتجاج ہیں ۔ سرکاری ملازمین نے اپنے حقوق کیلئے ہیڈکوارٹر غلنئی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاج کرنیوالے اساتذہ کا کہنا ہے کہ دوسرے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی طرح اپنا حق دیا جائے۔ ظالمانہ پالیسی کو واپس کیا جائے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پنشن کٹوتی ،میڈیکل کٹوتی،سی پی فنڈ کٹوتی نامنظور ہیں ۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
سرکاری ملازمین نے غلنئی ہیڈکوارٹر سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔ سرکاری ملازمین نے احتجاج کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.