Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں لمپی وائرس سے ہلاک مویشیوں کی تعداد 167تک پہنچ گئی

پشاور(وحید الرحمن خلیل) خیبر پختونخوا میں لمپی اسکین وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک خیبرپختونخوا نے لمپی وائرس سے متاثرہ اور ہلاک جانوروں کی تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔
مجموعی طور پر لمپی سکین بیماری سے ہلاک مویشیوں کی تعداد 167تک پہنچ گئی ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق سب سے زیادہ ڈی آئی خان میں 22لکی مروت اور بنوں میں 20،20مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔
محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق اب تک لمپی سکین وائرس سے صوبے میں 7783مویشی متاثر ہوئے ۔ سب زیادہ بنوں میں988،کوہاٹ میں808 ، ڈی آئی خان میں 790اور شمالی وزیرستان میں 773لمپی سکن کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق دو ہزار تین سو ستانوے لمپی وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ اسی طرح لمپی وائرس سے متاثر ہونیوالے پانچ ہزار دو انیس مویشی زیر علاج ہیں۔
صوبے بھر میں ایک لاکھ اکیس ہزار ایک سو چونسٹھ مویشیوں کو لمپی سکین ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے ۔ خیبرپختونخوا میں پہلا لمپی اسکین وائرس کا کیس 22اپریل کو ڈی آئی خان میں رپورٹ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.