Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجلی کا بحران سنگین,شارٹ فال8ہزار911میگا واٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔ بجلی کا شارٹ فال8ہزار911میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال8ہزار911میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ30ہزار233میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ بجلی کی کل پیداوار21ہزار 322میگا واٹ ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ14گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔
نقصانات کے باعث 2ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ20گھنٹے تک ہے۔
پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ ملک کیبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔
آئیسکو کو500میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں10سے 12اور گردونواح میں14گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.