Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 50روپے اضافے کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں مرحلہ وار50روپے اضافے کی منظوری دے دی۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فنانس بل 2022- 23 کی منظوری کی تحریک پیش کی گئی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگی۔ ایوان نے پیٹرولیم مصنوعات پر50روپے فی لیٹر لیوی عائدکرنے کی ترمیم منظورکرلی۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں گے۔ ہم نے یہ اس لیے کیا کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔ ہم نے جوتبدیلیاں کیں وہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے طے کی تھیں۔ ہم صرف اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی صفر ہے۔ پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائیگی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.