Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چین کی جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں بلانے کی مخالفت

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے بھارت کی جانب سے جی 20 کا اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں بلانے کی مخالفت کردی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرپرچین کا موقف واضح اورمستقل ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا۔ علاقائی امن اور استحکام کےلیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور متعلقہ فریقین کو  مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سےبڑا فورم ہے۔ اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز  کیا جائے۔تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے آئندہ سال ہونے والا جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کو کہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.