Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کو عید پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

پشاور(وحید الرحمن خلیل)آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کو عید پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ پولیس اہلکارعید الاضحی کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے جامع حکمت عملی کے ساتھ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔
آئی جی نے باقاعدہ اعلامیے کے ذریعے پولیس حکام کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا۔ اعلامیے میں پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروایکٹو پولیسنگ کویقینی بنائیں۔ دہشت گردوں کا کسی بھی واردات کو بروقت ناکام بنانے کیلئے اپنا انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید فعال بنائیں ۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی کہ تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کا عمل تیز کی جائے اور ناکہ بندیاں لگائیں ۔
اعلامیے کے مطابق تمام اہم تنصیبات ، عبادت گاہوں، بازاروں، ہسپتالوں، مالیاتی اداروںاور مال مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے ۔
پولیس تخریب کاری کا نشانہ بننے والے دیگر مقامات کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔کے پی پولیس کو تمام اہم سڑکوں اور شاہراہوں پرمسافروں اور مویشی و تاجروںکے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.