Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہنی ۔ انہیں اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگائے گئے ۔
پشاور میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کا خیر سگالی سفیر بنانے کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ کرکٹر فخر زمان بھی تقریب میں موجود تھے ۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے ۔ خیبرپختونخوا پولیس کا یونیفارم پہننے اور اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگانے کے بعد قومی کرکٹر نے پولیس وردی میں پہلی سلامی اپنے والد کو پیش کی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ میرے والد بھی 25سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ۔ بہادر پولیس فورس نے بہت قربانیاں دیں ۔ اصلی ہیرو ہماری فورسز ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا سفیر بننے پر مجھے فخر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.