Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی حکومت کو ایک دھوکے کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا ورنہ ترقی کا سفر جاری رہتا، اسد قیصر

صوابی(عظمت خان) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹوپی اور پورس کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے منظور کرائے گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت کو ایک دھوکے کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا ورنہ ترقی کا سفر جاری رہتا ۔
صوابی کے علاقے ٹوپی میں شمولیتی اجتماع منعقد ہوا۔ تقریب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ٹوپی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے۔ 220ایم وی کا گریڈ اسٹیشن منظور کرایا ہے ۔ گرڈ اسٹیشن سے صوابی میں ولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل رجیم چینج کی بات چل رہی ہے ۔ سب سے پہلے خان نے فیصلہ کیا کے ہمیں آزاد خارجہ پالیسی بنانی چاہیے ۔ ہمیں وہ فیصلے کرنے چاہئیں جو قوم کے مفاد میں ہوں ۔
اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے روس سے تیل کی ترسیل کی بات کی ۔ روس سے بات چیت چل رہی تھی کہ 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.