Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں بجلی کی طلب 3212میگاواٹ تک پہنچ گئی

پشاور(وحید الرحمن) پشاور میں بجلی کی طلب 3212میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ پیسکو کو اس وقت 1500میگاواٹ کوٹہ مل رہا ہے۔
پیسکو ترجمان کے مطابق پشاور پیسکو اس وقت 500سے 550میگاوٹ فورس لوڈشیڈنگ کر رہی ہے ۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد کئی فیڈرز اوورلوڈنگ کی وجہ سے بار بار ٹرپ ہو رہے ہیں۔
پیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی کم پیداوار کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافہ ہو ا۔ پیسکو کا عملہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ۔ عوام صبرو تحمل سے کام لیں۔
پیسکو ترجمان کے مطابق گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے بجلی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.