Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کا آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر بڑے ریلیف پیکج کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دینے کے لئے بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز ریلیف پیکج ایک سال کیلئے 68ارب روپے سے زائد کا ہوگا۔ شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت صنعت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے۔ سمری کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022-23میں 5بنیادی اشیا پر سبسڈی کیلئے 68ارب 22کروڑ 40 لاکھ روپے تجویز دی گئی ہے۔ آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے لی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.