Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئٹہ میں بارشیں، چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات، 7 افراد جاں بحق 20 زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3خواتین سمیت 7افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں20افراد زخمی بھی ہوئے۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایس ایس پی آپریشن نے بارش سے متاثرہ علاقے کلی، گوہر آباد، سریاب کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
کلی گوہر آباد میں بارش سے 40خاندان متاثر ہوئے۔ متاثرہ خاندانوں کو عارضی طور پر قریبی سکول میں منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.