Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 4افراد زخمی ہوگئے

مردان(محمد عارف) مردان میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی میں دھماکہ کر دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس حوالدار شہید جبکہ 2اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہیدہوگیا
دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہیدہوگیا

ڈی پی او عرفان اللہ خان کے مطابق آج صبح 10:45بجے مردان شہر سے متصل پولیس چوکی چمتار میں دھماکہ ہو گیا۔ نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس چوکی کے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا۔ جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید ۔ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔ شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا ۔ آواز دور دور تک سنی گئی۔ڈی پی او عرفان اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.