Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں بارشوں سے تباہی، اموات 177 ہو گئیں

ملک بھر میں موسلا دھار  بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے کہیں سڑکیں زیر آب آگئیں تو  کہیں لینڈسلائیڈنگ کے باعث اہم شاہراہیں بلاک ہو گئیں۔ بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب موسلادھاربارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے  قومی شاہراہ بلاک ہوگئی جبکہ  برساتی ریلےکے باعث مچھ ندی پر بنا پل ٹوٹ گیا جس سے شہرکا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا۔

کوہ سلیمان میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیاح فورٹ منرو کے اطراف میں پھنس گئے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے باعث ہرنائی،کوئٹہ اور  پنجاب شاہراہ بھی کئی مقامات پر زیرآب آگئی ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دریائےناڑی کا پانی اوور فلو ہونے  سے آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ یاد رہے  14جون سے ملک میں جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 177 ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.