Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد90تک پہنچ گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد90تک پہنچ گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90ہو گئی ہے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں31مرد،28خواتین اور31بچے شامل ہیں۔
بارشوں سے63افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بارشوں سے 2ہزار536مکان منہدم اورایک ہزار17 کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈ ی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 706مویشی ہلاک ہوئے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 9پلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.