Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب کا وزیراعلیٰ کون بنے گا، حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے انتخاب کےلئے ووٹنگ آج ہوگی

لاہور(زمل خان) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہوگی۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے چوہدری پرویز الہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
وزیراعلی کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعے کی شام چار بجے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب کے نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے15ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں تحریک انصاف کے کل ممبران تعداد 178 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ق کے ارکین کی تعداد 10ہے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین کو ملا کر تعداد188ہے ۔ ایک رکن اسمبلی بیرون ملک میں ہیں۔
پی ٹی آئی اور ق لیگ نے دعوی کیا کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186ارکان شریک ہوئے ۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب کیلئے پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ ن کے تین ارکان اسمبلی کے حلف کے بعد حکومتی اتحادی اراکین کی مجموعی تعداد 178ہے ۔ تاہم ایک رکن اسمبلی کا ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ۔ ایک رکن عظمی زعیم قادری کورونا کا شکار ۔ دو رکن فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری مستعفی ہو چکے ہیں۔ اسمبلی میں موجود آزاد اراکین کی تعداد 6ہے۔
عددی لحاظ سے تحریک انصاف کی بظاہر برتری نظر آرہی ہے ۔ مگر مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم جماعتیں بھی حمزہ شہباز کی فتح کیلئے پرامید ہیں۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے اپنے اراکین کو ہوٹلز میں قیام کروایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.