Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 6 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ صوبے میں حالیہ بارشوں سے 4افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوئے۔ صوبے بھر میں 10مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے برساتی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مانیٹر کرنے اور بوقت ضرورت مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کی ہدایات کی ہے ۔ صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.