Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہیں گے، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ

لاہور(زمل خان)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد کی جانب سے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

وزارت اعلیٰ کی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹنگ پر گنتی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔

دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا موصول ہونے والا خط صوبائی اسمبلی میں پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ان کی پارٹی کے تمام ووٹ مسترد کردیے جائیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے لیکن پولیس کا ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پہلا ووٹ زین قریشی نے کاسٹ کیا جبکہ ملک اسد کھوکھر نے حمزہ شہباز کو پہلا ووٹ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.