Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے، مونس الٰہی

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔

وزیراعلی کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دی۔ جس کے بعد مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔

میڈیا پر اپنے بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ وہ چوہدری شجاعت کے پاس گئے تھے ۔ انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنے سے انکارکیا ۔ کہا کہ عمران خان کے امیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔

مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں بھی ہار گیا ہوں۔ عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔

قبل ازیں چوہدری شجاعت کا بیان ان کے بیٹے چوہدری سالک کی موجودگی میں ریکارڈ ہونے کی بھی خبریں گردش میں ہیں ۔ مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت سے ملنے آئے تھے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہونا ہے۔ جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.