Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، لانس نائیک شہید ہوگئے

راولپنڈی(آئی ایس پی آر) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک مجیب الرحمان فرض پر قربان ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وطن کے محافظوں نے امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے فوجیوں نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک مجیب الرحمان بہادری سے لڑتے شہید ہوگئے ۔ شہید ہونے والے لانس نائیک مجیب الرحمان کی عمر31سال تھی اور وہ لکی مروت کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.