Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہری پور میں نو تعمیر شدہ پل سیلابی ریلے کے ساتھ ہی بہہ گیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے حال ہی میں تعمیر کیا گیا پل سیلابی ریلے کے ساتھ ہی بہہ گیا۔ یہ پل ہری پور کے علاقے موزاگاک میں تعمیر کیا گیا تھا۔
بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اس پل کے ٹوٹ جانے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اس علاقے میں سڑکوں اور دیگرکئی پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل کے ٹوٹے کی وجہ ناقص مواد کا استعمال ہے۔ پیسے بچانے کیلئے اس پل کی تعمیر میں انتہائی گھٹیا مواد استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بارش سے آنے والی سیلاب کی بھی تاب نہ لا سکا ۔ قوم کے کروڑوں روپے سیلاب کے اس پانی میں بہہ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.