Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مینگورہ میں دو دوست سیلفی لیتے ہوئے کھائی میں گِر کر جاں بحق

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں دو دوست آبشار کے پاس سیلفی لینے کی کوشش میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ سے 20کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے بریکوٹ کے قریب پیش آیا۔یہ آبشار نواحی گاؤں علی داد جہانگیر میں واقع ہے ۔ جہاں تین دوست سیر کیلئے گئے تھے۔

سیلفی لیتے ہوئے دوستوں میں سے ثنااللہ نامی نوجوان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے گرگیا۔ دوسرے دوست عدنان باچا نے اسے بچانے کی کوشش کی اور وہ بھی اس کے ساتھ ہی تین سے چار سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

کھائی میں گرنے سے دونوں دوست موقع پر ہی دم توڑ گئے۔یہ دیکھ کر تیسرا دوست دوڑتا ہوا قریبی گاؤں گیا ۔ مقامی لوگوں کو واقعے کے متعلق بتایا ۔ اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر کھائی میں موجود تالاب سے دونوں دوستوں کی لاشیں نکالیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.