Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مانسہرہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت، دو سیاح جاں بحق

مانسہرہ( ویب ڈیسک) مانسہرہ میں سرال گلی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سیاح کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سرال گلی میں ڈاکوں نے سیاحوں سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق ہوگیا ۔ تشدد سے 2سیاح زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان سیاحوں اور گھوڑے والوں سے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.