عمران خان کی کشمیری رہنما یاسین ملک پر تشدد کی مذمت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کشمیری رہنما یاسین ملک پر تشدد کی مذمت کی ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی فاشست مودی حکومت کی جانب سے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
Strongly condemn fascist Modi govt’s continuing torture of Kashmiri leader Yasin Malik in Tihar jail forcing him to go on hunger strike. His life is in extreme danger. I call on UNSG, UNHCHR & internatonal human rights orgs to take action against India & save Yasin Malik’s life.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2022
” rel=”noopener” target=”_blank”>
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچانے کی اپیل کی۔
عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔