Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں26جولائی سے 3روپے50پیسے کا اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست سے 3روپے 50پیسے اور اکتوبر میں 91پیسے کا اضافہ ہوگا ۔ نومبر سے توانائی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ۔ دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24روپے تک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ مشکل ہیں غریب ترین صارفین کو تحفظ دیا گیا ہے۔ غریب ترین شہریوں کیلئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ایک سے 50یونٹ، پھر ایک سے 100یونٹ اور 200یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا۔
وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اضافے کا بہت سا حصہ فیول سرچارج بن کر بلوں میں آرہا ہے۔ ٹیرف کی آخری دفعہ معیاد فروری میں کی گئی تھی۔ فیول سرچارج کی مد میں کمی آگئی ہے یہ ٹیرف کی مد میں ہوگیا۔
خرم دستگیر نے بتایا کہ ہم اپنے اندرونی ایندھن پر انحصار کریں گے۔ نئی شمسی توانائی کا اعلان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی ایک بڑے سکیل پر لگے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.