Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک) لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ، لاہور کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے18پی ٹی آئی رہنماؤں کی 4مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ،حماد اظہر ،اسلم اقبال سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش ہوئے۔
عدالتی استفسار پر تفتیشی نے بتایا کہ تمام ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت عدم پیشی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ عدالت نے اعجاز چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما ملزمان نے پولیس اور پراسیکویشن کو مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ۔ موقف اپنایا کہ دہشگردی کا قانون دہشتگردوں کے لیے بنایا گیا ہے سیاسی رہنماؤں کیلئے نہیں ۔
موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات فعال نہیں کرتیں۔ دہشت گردی کی دفعات خارج کیں جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.