Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو ٹیم نے گرفتار کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو ٹیم نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن میں دائر مقدمے کیلئے جامشورو میں اپنا بیان درج کروانے گئے تھے ۔ جہاں ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 6جولائی کو بھی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی18جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.