Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان حکومت کا زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق حکومت بلوچستان زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل انکوائری کروانا چاہتی ہے۔ جوڈیشل انکوائری زیارت آپریشن میں مارے جانے والے افراد کے زیر حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہے۔ جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت عالیہ کے ایک معزز جج کا نام تجویز کیا جائے۔
زیارت میں کرنل لیئق اور ان کے کزن عمر رحمان کے اغوا اور پھر قتل کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملحقہ علاقوں میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا۔ جس کے دوران مبینہ 9دہشت گردوں کے مارے جانے کا سکیورٹی فورسز نے دعوی کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.