Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایل پی جی کی قیمت میں3 روپے فی کلوکمی ، گھریلو سلنڈر 30 روپے سستا

 اسلام آباد( ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں3 روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی۔ جس کے بعد گھریلو سلنڈر 30 روپے سستا ہوگیا۔

اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے مقررکردی گئی ۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے کمی ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ‏11.8 کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2571 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9893 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں حالیہ کمی اگست کے مہینے کےلیے کی گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں۔ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے بہت دُور ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لیے حکومت پالیسی مرتب کرے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو60ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے، سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے جے جے وی ایل کو فوری چلایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.