ای سی بی کوالیفائیڈ اور لیسٹرشائیر کے کوچ رحیم علی مظفرآباد ٹائیگرز کا حصہ بن گئے
مظفر آباد(ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ کی بڑی ٹیم مظفر آباد ٹائیگر لائی اپنے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری۔ مظفر آباد ٹائیگرز نے کشمیر کے کو ترجیح دینے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ لے لیا۔
🚨 First Ever Kashmiri Coach in KPL!
We are proud to announce Rahim Ali as a member of our coaching staff for KPL 2. @RahimAliCoach is currently coaching at Leicestershire County and is a qualified ECB Performance Coach.
Welcome onboard 🫡#TigersOfKPL | #ShaneKashmir pic.twitter.com/R2U6niv7CP
— Muzaffarabad Tigers (@TigersOfKPL) July 31, 2022
” rel=”noopener” target=”_blank”>
مظفر آباد ٹائیگرز نے پہلے اوورسیز کشمیری کوچ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ ای سی بی کوالیفائیڈ اور لیسٹرشائیر کے کوچ رحیم علی مظفرآباد ٹائیگرز کا حصہ بن گئے ۔
کپتان محمد حفیظ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مظفرآباد ٹائیگرز کشمیریوں کو انکی لیگ میں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کیلئے کوشاں ہے ۔ ای سی بی کوالیفائیڈ کوچ سے کشمیری کھلاڑی مستفید ہو سکیں گے ۔
اس ضمن میں چیئرمین مظفر آباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز پہلی فرنچائزز ہے جس نے اوورسیز کشمیری کوچ کی خدمات حاصل کیں۔ رحیم علی کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔