Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوابی کے علاقے جلبئی میں مکان کی چھت گر گئی، خاتون اور اسکے تین بچے زخمی

صوابی(عظمت خان) صوابی کے علاقے جلبئی میں مکان کی چھت گر گئی ۔ خاتون اور اسکے تین بچے زخمی ہوگئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوابی میں شدید بارش کے بعد جلبئی کے علاقے میں کچے مکان کی چھت گر گئی ۔ واقعے کے نتیجے میں خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو ملبے سے نکالا۔ بعد ازاں زخمیوں کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ غاڑہ میں پیش آیا۔ جہاں مقدار علی نامی شہری کے مکان کی چھت گری ۔ حادثے میں ایک خاتون ، پانچ سالہ بیٹی زہرہ ، تین سالہ شہزاد اور دو سالہ بچہ زخمی ہوئے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب مکان کی چھت گرنے سے مقدار علی نامی شہری کا کافی نقصان ہوا ہے ۔ کمرے میں موجود تمام سامان تباہ ہوگیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.