Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کا بلوچستان میں آرمی ایویشن ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں آرمی ایویشن ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آرمی افسران کیلئے دعا کی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا۔ عمران خان نے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام آرمی افسران کیلئے دعا بھی کی۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔ جو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، کمانڈر انجینئر کور 12بریگیڈیئر خالد۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف۔ میجر سعید پائلٹ ، میجر طلحہ ساتھی پائلٹ اور کریو چیف نائیک مدثر سوار تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.