Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ نے القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کو کابل میں ڈرون حملے میں قتل کردیا

واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی حکام نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی کو طالبان کے ساتھ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایمن الظواہری پر ڈرون حملہ کابل کے وقت کے مطابق 31جولائی کی صبح 6بج کر 18منٹ پر کیا گیا ۔ ایمن الظواہری پر دو میزائل داغے گئے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق ایمن الظواہری اپنے خاندان سمیت کابل کے سیف ہاؤس میں موجود تھے۔ ان کے مارے جانے کے بعد حقانی نیٹ ورک نے ان کے خاندان کے افراد کو مکان سے نکال لیا۔
امریکی حکام نے مزید کہا کہ طالبان نے دہشتگردوں کو پناہ نہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ خفیہ اداروں نے اپریل سے ایمن الظواہری پر نظر رکھی ہوئی تھی ۔ امریکی صدر کی اجازت کے بعدایمن الظواہری کو نشانہ بنایا گیا ۔ طالبان کو امریکی حملے کی خبر نہیں تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.