Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان میں سیلابکے دوران 164افراد جان بحق

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران اب تک 164افراد جان بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 15افراد کی اموات ہوئی ہیں ۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 164ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 67مرد، 43خواتین اور 54بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 74افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 13ہزار 975مکانات کو نقصان پہنچا۔ بارشوں اور سیلاب سے متعدد شاہراہیں اور پل شدید متاثر ہوئے۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے23ہزار 13مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ ایک لاکھ98ہزار 461ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.