Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی سی بی نے دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا ٹی20کپ کیلئے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا ٹی20کپ کیلئے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کیلئے 16کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے15کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ون ڈے سکواڈ
بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان ( نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز۔ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا۔ شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔
ٹی 20 سکواڈ
بابر اعظم ( کپتان)، شاداب خان ( نائب کپتان) ، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز۔ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی۔ شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
فاسٹ باؤ لر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔ تاہم قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لیں گے ۔ اس کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے ۔ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں قومی ٹی20 سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں ۔ انہوں نے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ان ٹورز میں آرام دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ نسیم شاہ کوپہلی مرتبہ قومی وائٹ بال سکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وہ باقاعدگی سے 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤ لنگ کرتے ہیں ۔ ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ باؤلنگ کو مزید تقویت ملے گی۔
اعلان کردہ سکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6سے11اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ اس دوران وہ 50اوورزپر مشتمل دو پریکٹس میچز کھیلیں گے۔
قومی اسکواڈ11اور12اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا۔ جہاں سے وہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنے 22اگست کو دبئی پہنچے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.