Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔
چینی وزارت خارجہ نے سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر امریکی سفیر کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔
چینی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا۔ امریکی اقدام انتہائی جارحانہ نوعیت کا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا ۔ چین نے امریکہ کو دورہ کرنے سے باز رہنے کی وارننگ دی تھی۔
چین کے انتباہ کے باوجود امریکی سپیکر گزشتہ رات تائیوان کے دورے پر پہنچیں۔ نینسی پلوسی 25سال میں تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلی سطح کی امریکی شخصیت ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.