Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک کردیا گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔ سپاہی انصارعلی بھی شہید ہوگئے۔ 30 سالہ شہید انصار علی کا تعلق نارووال سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی انصار علی نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.