Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو روک دیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
مسلم لیگ ق انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ ، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 4 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے پارٹی انتخابات روک دیئے۔
مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات 10 اگست کو شیڈول تھے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی سربراہ انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.