Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل، جلسہ لاہور میں ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے 13اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا۔ اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں ہو گا۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 75ویں یوم آزاد کا جشن لاہور میں منایا جائے گا۔13اگست کا جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کیا جائے گا۔ جلسہ لاہور کے ہاکی گرانڈ میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے ۔ عمران خان نے کہا کہ جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں ۔ لاہور کی قیادت ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائے۔
گزشتہ روز عمران خان نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی پیغمبر رسول ۖکے نواسے امام حسین راہ حق پر تھے ۔ اس کے باوجود کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے حضرت امام حسین کی مدد کو باہر نہ نکلے ۔ پھر اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پزیر ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔ جو دراصل مجرموں کا برسر اقتدار گروہ ہے۔ آج کا یزید امریکی سازش سے حکومت میں لایا گیا۔ آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا قوم خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے۔ یا کڑے امتحان میں کھڑے ہو کر اس کا سامنا کریں گے۔13اگست کو میں حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کیلئے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.