Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موسیٰ گیلانی کے مقابلے کےلئے بیٹی کے علاوہ کوئی بہتر امیدوار نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

ملتان(ویب ڈیسک) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کے پاس موسیٰ گیلانی کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی بہترین امیدوار ہوتا تو بیٹی کو کھڑا نہ کرتا۔
شاہ محمود قریشی نے حلقہ این اے157سے بیٹی کو امیدوار نامزد کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔
یہ نشست ان کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔ جنہوں نے پنجاب اسمبلی کے پی پی217سے صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑا تھا ۔ حالیہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار سلمان نعیم کو شکست دی تھی۔
اس حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے سابق وزیر خارجہ کی بیٹی مہر بانو قریشی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسی گیلانی۔ انجینئر وسیم عباس اور سیف الرحمن قریشی سمیت18سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
اس پر پارٹی کے مقامی رہنما انجینئر وسیم عباس کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پارٹی میں خاندانی سیاست کو فروغ دینے پر شاہ محمود اور خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے بیٹی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں امیدوار نامزد کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی تنقید کہا کہ مجھے کارکنان کے جذبات کا احترام ہے۔ میں نے دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔ یہ قدم میں نے شوق سے نہیں اٹھایا۔ بلکہ صرف عمران خان کے بیانیے کو زندہ کرنے کیلئے ایک کٹھن اور مشکل فیصلہ کیا ہے۔ میں ان دوستوں سے رابطہ کر کے انہیں حالات سے آگاہ کروں گا ۔ جب ان کے سامنے تمام حقائق آئیں گے تو وہ سب عمران خان کے ٹکٹ کا احترام کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز عاشورہ کے بعد کریں گے۔ ہمارا ایک روایتی خاندان ہے۔ جب قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو قوم کی بیٹیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ ان کے حقوق ہیں، ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر مہربانو بی بی جو صحافت سے بھی وابستہ رہی ہیں۔ ان کا کیس بہتر طریقے سے پیش کر سکیں گی۔ ہماری مشرقی روایات ہیں، میرا فرض ہے میں مہم چلاؤں گا۔ زین قریشی بھی مہم میں حصہ لیں گے ۔ خواتین کی حد تک مہر بانو ضرور مہم چلائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.