Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا خود کش حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشتگردوں نے خود کش حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 4فوجی جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہادت پانے والوں میں لانس نائیک شاہ زیب ،لانس نائیک سجاد شامل ہیں ۔ حملے میں سپاہی عمیراور سپاہی خرم بھی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے میں4جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک قوم مقابلہ کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.