Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب میں مارکیٹوں کے اوقات کار پر پابندیاں ختم کردی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں مارکیٹوں کے اوقات کار پر پابندیاں ختم کردی گئی۔ تاجروں کو رات گئے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے رات گئے تک کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دینے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔  واضح رہے کہ بجلی بچاؤ مہم کے تحت دکانوں کو رات 9 بجے تک بند کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ تاہم وفاقی حکومت کی مہم کے تحت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں نظر آیا۔ جس کے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے بجلی بچاؤ مہم کے احکامات ختم کر دیئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے احکامات کے بعد اب دکانیں۔  شاپنگ مالز، بیکریاں، جنرل سٹور، ٹائر شاپ، گودام رات دیر تک بھی کھلے رکھے جا سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.