Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یونان: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے50افراد لاپتہ, 19کو بچا لیا گیا

ایتھنز(ویب ڈیسک) یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے50افراد لاپتہ ہوگئے۔ 19کو بچا لیا گیا۔
یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں تقریبا اسی افراد سوار تھے۔ جو ترکی سے اٹلی جارہے تھے۔ یونانی ساحل کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا۔
قریب ہی گشت کرنے والی یونانی کوسٹ گارڈز کی کشتی مدد کے لیے پہنچی۔ 29افراد کو ساحل پر پہنچا دیا۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.