Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خضدار کے مرکزی چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی

بلوچستان(ویب ڈیسک) خضدار کے مرکزی چوک پر ہوئے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ خضدار کے مرکزی چوک پر ہوا۔ جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
ایس ایچ  او سٹی کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کو  ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ  بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو  نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے واقعے میں ملوث عناصر کو  ہر صورت کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.