Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیو میکسیکو میں2پاکستانیوں سمیت4مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں2پاکستانیوں سمیت4مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں2پاکستانیوں اور2افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔
امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ51سالہ محمد سید کو 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ملزم مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اورگھریلو تشدد کے واقعہ میں بھی ملوث رہا ہے۔
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.