Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، سٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 51 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے 96 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔۔

انٹربینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 214 روپے پر فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ دوست ممالک سے قرضوں کے ری شیڈیول ہونے کے امکانات کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے ۔۔۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا، اختتام پر مارکیٹ 764 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 43 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.