Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، الرٹ جاری

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پاکستانی حکام کو پیشگی آگاہ کردیا ۔ جس کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے سے متعلق پیشگی آگاہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے انڈس حکام نے بتایا کہ بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے ہیں۔ جس کے بعد 1 لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.