Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔
سابق وزیراعظم کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا۔ تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا۔ جس میں انہوں نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی قرار دے دیا۔

عمران نے تحریری جواب میں بتایا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا، پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے، الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن، ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا، ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں، جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے، الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.