Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست کی کیس کی سماعت ہوئی۔  پراسیکیوٹر اور شہباز گل کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پہلے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔ بعد میں سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو مزید 2 دن کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.